29 ستمبر 2013 - 20:30
امریکہ، غیر قانونی پابندیاں ہٹا کر حسن نیت کا ثبوت دے

ایرانی قانون ساز حسین نقوی حسینی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف عائد یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں ہٹا کر حسن نیت کا ثبوت دینا چاہیئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ایرانی قانون ساز حسین نقوی حسینی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف عائد یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں ہٹا کر حسن نیت کا ثبوت دینا چاہیئے۔ اتوار کو ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے آئی سی اے این اے کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکام کو عملی اقدامات سے اپنی حسن نیت ثابت کرنی چاہیئے۔ جیسے کہ ایرانی قوم سے دشمنی ختم کرنی چاہیئے اور پابندیاں ہٹا لینی چاہيئیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان روس، چین، برطانیہ، فرانس، اور امریکہ سمیت جرمنی کے وزراء خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ نیویارک میں تہران کے جوہری پروگرام کے متعلق اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ اگر شفافیت کے ساتھ پیش رفت ہوتی ہے تو واشنگٹن تہران کے خلاف پابندیوں کو کچھ ہی مہینوں میں ہٹا لے گا۔اس کے بعد اتوار کو ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اے بی سی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے متعلق مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی کا معاملہ قابل گفت و شنید نہیں ہے۔ ظریف نے کہا کہ ہمیں فوجی سطح کے یورینیم کی افزودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات یقینی ہے اور ہم اس سمت میں قدم بھی نہیں اٹھائیں گے۔ لیکن دونوں فریقوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر ایک مشترکہ مقصد حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مقاصد میں ٹکراؤ نہيں ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲